اہم خبریں

سید مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25 مئی تک ملتوی 

سید مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25 مئی تک ملتوی 

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مراد علی شاہ نے دوہری شہریت رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا ، مجھے الیکشن کمیشن کا جواب ملا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جواب نہیں ملا تو آپ اپنے دلائل دیں ، عدالت نے الیکشن کمیشن حکا کو جواب کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی جواب ان کے پتے پر کورئیر کریں ۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button