کھیل

سیریز میں شکت کے بعد جنوبی افریقہ کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

سیریز میں شکت کے بعد جنوبی افریقہ کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )تیسرے میچ میں ہیمسڑنگ انجری کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بووما کی ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ٹمبا بووما میچ کے دوان انجری کا شکار ہوئے تھے ،جس کے باعث وہ میچ کے بعد رسمی گفتگو کے لیے بھی پویلین سے باہر نہیں آئے۔ان کی جگہ پر ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے گفتگو کی۔مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے پوری سیزیز میں ہم سے اچھی کرکٹ کھیلی۔پاکستانی بلے بازوں اور باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔ہمارے سپنرز نے آج بہترین باؤلنگ کی مگر شاید ہم نے آخر میں ان سے زیادہ اوورز کروائے جس کا پاکستان نے فائدہ اٹھایا۔آج نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button