شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا سچن ٹنڈولکر کیلئے پیغام جاری کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کچھ دنوں سے کورونا میں مبتلا ہیں اور ان کو گزشتہ روز طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ کی جلد ریکوری کے لیے دعا گو ہوں امید ہے کہ آپ جلد اس بیماری سے نجات حاصل کرینگے۔دعا ہے کہ آپ کا ہسپتال میں وقت مختصر ہو اور آپ کی ریکوری اس سے سے بھی جلدی ہو۔
واضح رہے کہ اس قبل سابق قومی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی سچن ٹنڈولکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
Wishing you a speedy recovery Legend . No doubt that you will make a strong recovery.
May your hospital stay be short and your recovery even shorter! https://t.co/JfYhJeBTre
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 2, 2021