اہم خبریں

شاہد خاقان عباسی دوٹکے کی تحقیق کرلیا کریں اسد عمر 

شاہد خاقان عباسی دوٹکے کی تحقیق کرلیا کریں، اسد عمر 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی و زیر اسد عمر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی دو ٹکے کی تحقیق کر لیا کریں ، سارے پاکستان میں ویکسین کا شیڈول دیا جا چکا ہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں خریدی گئی ویکسین آچکی ہے ، شاہد خاقان کم از کم میڈیا کی رپورٹس ہی دیکھ لیا کریں ۔

واضح رہے کہ آج صبح مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور حکومت خیرات سے ویکسین لگوا رہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کورونا کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانیوں کو دوسرے ممالک کے سفر سے روک دیا جائے گا۔یہ واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے ویکسین لگوا رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button