اہم خبریں

شاہد خاقان نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے فواد چودھری

شاہد خاقان نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ، فواد …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا یہ کہنا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پالیا ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ۔

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ کو بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے ، پانامہ سے کورونا تک دھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا کہ وہ لاثانی ہیں ۔

فواد چودھری نے نجی ٹی وی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں شاہد خاقان عباسی کا ” دنیانے کورونا پر قابو پالیا“ کا بیان چل رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button