کھیل

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 16 میچز میں 50 ٹیسٹ وکٹیں لیکر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

وسیم اکرم نے بھی ابتدائی 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں مکمل کی تھیں۔ زمبابوے کے خلاف میچ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی کو 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے دو وکٹوں کی ضرورت تھی تاہم انہوں نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔تیز رفتاری سے 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلرز میں یاسر شاہ پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے یہ کارنامہ نو ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا  جبکہ وقار یونس نے 12 ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button