پاکستان

شبلی فراز بھی رانا ثناءاللّٰہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حامی، اہم بیان جاری کر دیا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے۔ ریاست کو پریشر میں لانا مافیاز کا کام ہے۔ ہم رانا ثناء اللّٰہ کی دھمکیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

سابق حکمرانوں کا اس ملک سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کی اولادیں اور جائیدادیں باہر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا۔ یہ بہت اہم وزارت ہے، جس کی مزید ترقی کیلئے کام کروں گا۔

گذشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا،عید اور روزے کا بتانا سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں،ہمیں کوالٹی سٹینڈرز برقرار کرنے ہیں، ملک کی ترقی کے لیے قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہو گی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button