اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ترجمان پاک فوج

شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان پاک …

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی وزیرستان کے علاقے زنگوتئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک افسر  اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید  بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button