اہم خبریں

شہبازشریف نے جیل سے رہا ہونے کے بعدسب سے پہلے کس سے ٹیلیفون پر بات کی ؟ پتا چل گیا 

شہبازشریف نے جیل سے رہا ہونے کے بعدسب سے پہلے کس سے ٹیلیفون پر بات کی ؟ پتا چل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا گزشتہ روزحکم جاری کر دیا تھا لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ان کی رہائی کل ممکن نہیں ہو سکی جس کے باعث وہ آج جیل سے رہا ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو جیل سے رہا کر دیا گیاہے جس کے بعد وہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ، گھر پہنچنے کے بعدنوازشریف نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور رہائی پر مبارک باد دی اور خیریت دریافت کی ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے درمیان شہبازشریف کی ضمانت پر اختلاف ہو گیا تھاجس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس ریفری بینچ کے پاس بھیجا ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button