اہم خبریں

شہبازشریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری ایک جسٹس نے منظور اور ایک نے مسترد کی اب معاملہ کہاں جائے گا ؟ بڑی خبر 

شہبازشریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری، ایک جسٹس نے منظور اور ایک نے مسترد …

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظور کی جبکہ دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت مسترد کی ۔شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا۔ اس حوالے سے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا اور فیصلہ دستخط کیلئے جسٹس اسجدگھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنےکاارادہ ظاہرکیا۔

جسٹس سردارسرفرازڈوگر کے مطابق اختلاف کے باعث ہم نےعلیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلئے اب یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button