تازہ ترین

شہبازشریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے وہ تو ایک مفرور کی گارنٹی کو پورا نہ کر سکے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے وہ تو ایک دوسرے مفرور کی گارنٹی نہیں دے سکے۔

اسلام آباد میں شہزاد اکبرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے متعلق مقدمات میں اپیلوں کا حق رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کے لیے شہباز شریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے، وہ ایک دوسرےمفرور کی گارنٹی نہیں دے سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے تو نواز شریف کو بھی واپس لانا تھا، انہیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دینا باقی قیدیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کچھ لوگ بار بار عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عدالت کے سامنے اپنا مؤقف لے کر جائیں گے، شہباز شریف کے خلاف ثبوت پیش کریں گے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button