اہم خبریں

 شہباز شریف کاپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکو انتظارکرنے کامشورہ

 شہباز شریف کاپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکو انتظارکرنے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن شہباز شریف نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکو انتظارکرنے کامشورہ دیدیا،شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کامناسب وقت پرفیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کے صاحبزداے حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ،ملاقات میں ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلے پرتبادلہ خیال کیاگیا،شہبازشریف نے کہاکہ ڈسکہ کے دیہی علاقوں میں الیکشن مہم پرفوکس کریں،ارکان اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں پرمشتمل گروپ بناکرمہم چلائیں،انتخابی مہم میں ن لیگ کی خواتین کومتحرک کریں، مبینہ دھاندلی روکنے کیلئے وکلافورم کوبھی متحرک کریں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیپلزپارٹی کی پیشکش پربھی گفتگوہوئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت پربھی مشاورت ہوئی،شہبازشریف نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکوانتظارکرنے کامشورہ دیدیا،شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کامناسب وقت پرفیصلہ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button