تازہ ترین

صحافیوں کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا گھر دینے کااعلان

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے اور پروگرام کا دائرہ کار کراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا صحافیوں اورمیڈیاورکرزکی فلاح و بہبوداولین ترجیح ہے، اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروگرام کا دائرہ کارکراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایاجائےگا اور منصوبےکو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button