اہم خبریں

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچے ایک سال سے چھٹیاں منا رہے ہیں ، امتحانات مکمل ہوجائیں، دو ہفتے بعدسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔ ماضی میں اساتذہ کو تعلیم کے علاوہ ہر مسئلے پر الجھایا گیا تھا ہم اساتذہ کے لئے اہم اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا تمام ریکارڈ آن لائن کردیا گیا ہے،پورٹل کے ذریعے اساتذہ کے تقرر تبادلے میرٹ پر ہورہے ہیں، اساتذہ کے ٹرانسفر کے لئے اربوں روپے رشوت کی مد میں دیئے جاتے تھے مگر ہم نے ٹرانسفرپورٹل کے باعث رشوت کا خاتمہ کیاا ورای ٹرانسفر سے 70ہزار اساتذہ کی ٹرانسفر کی گئیں ہیں، اساتذہ کی چھٹیوں کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے ا ب فون کے ذریعے چھٹیوں کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے لئے ای ریٹائرمنٹ کے نام سے ایپ متعارف کرارہے ہیں، انہیں ریٹائرمنٹ کے لئے بڑا ایشوہوتا تھا، بہت سے پیپرز پر سائن کرنا پڑتے تھے،ایک ہفتے میں ریٹائر استاد کو پیسے اکاونٹ میں ٹرانسفار ہوجائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پہلے اساتذہ کی پروموشن کے لئے پیسے کھلائے جاتے تھےمگر اب اس کے لئے اے سی ار لینی ہوگئی،جو کام نہیں کرے گا ا س کا نام سامنے آجائے گا، اس ضمن میں تین لاکھ 88ہزار میں سے تین لاکھ 78اساتذہ کی پروفائلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیار جانچنے کے لئے والدین کے لئے ایک ایپ بنانے جارہے ہیں،رواں سال 10لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کا ٹارگٹ تھا، سات لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button