کھیل

عاقب جاوید قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

عاقب جاوید قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )زمبابوے سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب ملک کے بعد سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے سلیکشن کمیٹی کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو موقع دینے کی بجائے ان کو آف سیزن میں گروم کرکے ٹیم میں لایائے۔ افتحار احمد اورآصف علی سمیت ایک لمبی فہرست ہے جن کو موقع دیا گیا مگر رزلٹ صفر نکلا۔زمبابوے جیسی کمزور ٹیم سے شکست شرمناک ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم نہیں تھی مگر جیت کے باوجود سب سے تعریف کی،ٹیم کا مسئلہ یہ ہے کہ جیسی مقابل ٹیم ہو ہماری ٹیم کے اس کے لیول پر آکر کرکٹ کھیلتی ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button