اہم خبریں

عمران خان کو اس کام کا کہنے کے بارے میں سوچنا بھی گناہ ہے مریم نواز نے واضح کردیا

"عمران خان کو اس کام کا کہنے کے بارے میں سوچنا بھی گناہ ہے” مریم نواز نے واضح …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جا رہیں، عمران خان کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست دینے کا سوچنا گناہ ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کردیا ہے۔ شیخ رشید کے اس دعویٰ پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا "ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟  اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نہ صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔”

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا ” اپنی جعلی ای سی ایل اور جعلی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔”

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button