اہم خبریں

عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا بلاول بھٹو

عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیااور کہا کہ مشکل وقت میں پیپلزپارٹی اپنے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے ، عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا حکومتی نا اہلی کی وجہ سے بے قابو ہوا ، بروقت لاک ڈاؤن کر لیا جاتا توکورونا کے پھیلاؤ کو نہایت آسانی سے روکا جا سکتا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ویکسی نیشن واحد طریقہ تھا جس سے معاشی مشکلات سے بچا جا سکتا تھا،ویکسی نیشن کی بروقت خریداری میں ناکامی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button