پاکستان

عید تعطیلات: ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے نظر ثانی کا مطالبہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز نے وزیراعظم سے عید کی تعطیلات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ اپٹما گوہر اعجاز نے وزیراعظم عمران خان کےنام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عید تعطیلات کےفیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

گوہراعجاز کا کہنا ہےکہ ہمارا ملک اتنی چھٹیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، عید کی چھٹیاں صرف13 سے16مئی تک4 دن کی ہونی چاہییں۔

خط میں انہوں نے مزید کہا ہےکہ حکومت 10 دن تک پیداوار اور ٹرانسپورٹیشن بند نہیں کرسکتی، 10چھٹیوں سے قومی خزانےکو اربوں روپے کا نقصان ہوگا اور اس سےٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات کا ہدف بھی متاثر ہوگا۔

گوہر اعجازکا کہنا ہےکہ کاروباری برادری کورونا ایس اوپیزپر مکمل عمل درآمدکر رہی ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button