کھیل

فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی نے اہم قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی نے اہم قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی نے سب سے زیادہ سنچری سٹینڈ فراہم کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی اب تک پانچ بار ٹیم کو 100 سے زائد رنز کا آغاز فراہم کرچکی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 112 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کی۔

فخر اور امام سے پہلے گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ اور ناصر جمشید ، عمران فرحت اور یاسر حمید کی جوڑیاں چار چار بار قومی ٹیم کو سنچری سٹینڈ فراہم کرچکی ہیں۔ اس سے قبل لیجنڈری اوپنرز سعید انور اور عامر سہیل اپنے شاندار کریئر کے باوجود صرف تین بار ہی قومی ٹیم کو سنچری سٹینڈ مہیا کرپائے تھے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button