کھیل

فخر زمان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا

فخر زمان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر فخز زمان کو جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فخز زمان کے علاوہ لیگ سپنر زاہد محمود کو بھی زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز  کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زاہد محمود کو شاداب خان کے زخمی ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے میں تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button