کھیل

فخر زمان کی وکٹ پر تبریز شمسی نے جشن منا یا تو کمنٹیٹر کا کیا کہنا تھااور ان کے غصے کی ممکنہ وجہ کیا تھی ؟ کرکٹ مداحوں کے لیے دلچسپ خبر

فخر زمان کی وکٹ پر تبریز شمسی نے جشن منا یا تو کمنٹیٹر کا کیا کہنا تھااور ان …

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ اور پاکستان کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باولر تبریز شمسی نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی وکٹ لے کر جوتے سے فون ملایا تو ان کا یہ سٹائل پاکستانیوں کو ایک آنکھ نہ بھا یا اور اس پر باولر کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔اس حوالے سے صحافی فیضان لاکھانی نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تبریز شمسی نے وکٹ لے کر پہلی بار ایسا جشن نہیں منا یا ،ان پر اتنی زیادہ تنقید سمجھ سے باہر ہے ۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جب فخر زمان تبریز شمسی کی گیند پر باونڈری کے قریب سے کیچ آوٹ ہوئے تو تبریز شمسی نے نہ صرف جوتا اتار کر فون ملایا اور جشن منا یا بلکہ بے حد غصے کا بھی اظہار کیا جسے دیکھ کر کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ تبریز شمسی اس موقع پر غصہ کیوں کر رہے ہیں،انہیں تو خوش ہونا چاہیے ،پھر محمد حفیظ کی وکٹ لے کر بھی تبریز شمسی نے جوتا اتار کو فون ملایا تو کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ شائد شمسی عمران طاہرکو فون ملا کر کہہ رہے ہیں کہ کام مکمل ہو گیا۔اس موقع پر پروٹیز کپتان کلاسن نے بھی تبریز شمسی کو ضرورت سے زیادہ رد عمل دینے سے منع کیا تھا ۔فخر زمان کی وکٹ لے کر تبریز شمسی کے غصے کے اظہار کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہے کہ ون ڈے میچ میں فخر زمان نے تبریز شمسی کی گیندوں پر کافی چھکے چوکے مارے تھے ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button