کار و بار

فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں: عبد الرزاق داؤد

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ میں ملکی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں اور فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں جب کہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 18 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا مارچ درآمدات 39 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں ، مارچ 2021 میں درآمدات 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

 


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button