اہم خبریں

’فری فائر ٹرائی سیریز‘ٹورنامنٹ میں پاکستان رواں ہفتے کے آخر میں ایک مرتبہ پھر بھارت اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنے جارہاہے

’فری فائر ٹرائی سیریز‘ٹورنامنٹ میں پاکستان رواں ہفتے کے آخر میں ایک مرتبہ …

فری فائر ٹرائی سیریز کا 9 اپریل کو باضابطہ طور پر آغازہونے جارہاہے جس میں پاکستان کی چھ ٹیمیں شامل ہیں،جن کا کہنا ہے کہ ہمارا سامنا بھارت اور بنگلہ دیش جیسے طاقتور حریفوں کے ساتھ ہونے جارہاہے اور ہمارے پاس جنوبی ایشیا ء میں فری فائر گیمز کا بادشاہ بننے کا شاندار موقع ہے۔

50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب جنوبی ایشیاء کی مضبوط ٹیمیں اپنے ملک کے وقا ر کیلئے مقابلہ کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔

فری فائر پاکستان لیگ (ایف ایف پی ایل) کے سیزن ون کی دفاعی چیمپئن ٹیم ’ٹی جی‘ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھر پور اعتمادکا اظہار کیاہے اور کہا کہ ” وہ 100 فیصد پر ُ امیدہیں کہ ’فری فائر ٹرائی سیریز‘ ٹورنامنٹ وہی جیتیں گے“۔

ٹیم ’ٹی جی‘ کے کپتان ’شارکی‘ نے دبنگ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں فری فائر ٹرائی سیریز میں کوئی مضبوط حریف نظر نہیں آتا“۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی باقی پانچ ٹیموں کے پاس بھی بڑے کارنامے موجود ہیں جیسا کہ ’’ہاؤس آف بلڈ‘‘ کے پاس  فری فائر کے سب سے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ایف ایف سی ایس ’سابق چیمپئن فری فائر کانٹینٹل سیریز پاکستان کوالیفائر 2020‘ اور’’ہاٹ شاٹ“ کے پاس ”چیمپئن آف کلین وار سیزن 1“ کا اعزازموجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ پاکستان میں ای سپورٹس کا بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے جو کہ چیمپئن بننے کے جذبے سے سرشار ہے۔

فری فائر ٹرائی سیریز ٹیم ’ٹی جی‘ کیلئے بین الاقوامی ٹورنامنٹ سے آشنا ہونے کا ایک اہم موقع ہے،جب اگلے مہینے وہ سنگاپور میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ای سپورٹس ٹورنامنٹ ’فری فائر ورلڈ سیریز‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم ہوگی۔جس میں انعامی رقم 20 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، ٹیم’ٹی جی‘ پلے ان سے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور گرینڈ فائنل میں پہنچنے کیلئے دو انوکھی ٹکٹوں کیلئے مقابلہ کرے گی۔

فری فائر ٹرائی سیریز میں چھ ممالک کی چھ ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جو کہ ایک ویک فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی، فری فائر ٹرائی سیریز کا پہلا ویک جمعہ سے اتوار(9اپریل سے 11 اپریل) کے درمیان ہو گا اور ٹورنامنٹ کا آغاز دوپہر ڈیڑھ بجے سے ہو گا۔ فری فائر ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ ’گرینا فری فائر‘ کے یو ٹویب چینل پر اردو کمنٹری کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجیاہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button