پاکستان

فواد چوہدری نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا چارج چھوڑ کر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چارج چھوڑ کر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی وزارت اطلاعات میں واپسی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنائے جانے کا امکان ہے، اور وہ جلد بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے فواد چوہدری کو گائیڈ لائنز فراہم کیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button