پاکستان

فواد چوہدری کا اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

 وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکےساتھ وزارتوں کےڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سےبندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاندار کمروں اورلگژری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سےبنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے وزارت کا کیمپ آفس بنا لیا ہے اور دفتری امور بھی شروع کردیئے ہیں ، اس موقع پر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو
کرتے ہوئے کہا حیران ہوں اتنی شاندار عمارت 8 سال سے بندپڑی تھی، وزیراعظم کی ہدایت ہے وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت میں عالمی معیارکی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہ کہ دنیا میں پڑھائی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجی لانے کافیصلہ کیاہے، ملک میں پہلی مرتبہ انیمیشن، ساونڈ اور لائٹنگ کی تعلیم دی جائے گی ، یونیورسٹی ساؤتھ ایشیا ریجن کی سب سےبہترین یونیورسٹی ہوگی، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ہم اپنےوسائل استعمال کریں گے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button