اہم خبریں

فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیدفاع وطنعلاقائیFATAوزیرستان




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button