کھیل

فیصلہ کن  ون ڈے میچ سے قبل مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکتا ہے؟ آپ بھی جانیں

فیصلہ کن  ون ڈے میچ سے قبل مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا، …

فیصلہ کن  ون ڈے میچ سے قبل مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا، کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکتا ہے؟ آپ بھی جانیں

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل (بدھ کو) سنچورین میں کھیلا جائے گا۔مصباح  الحق کا کہنا ہے کہ باؤلرز اور ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ مڈل آرڈر کمزور رہا ہے اور پرفارمنس نہیں دے سکا۔آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث باہر ہوچکے ہیں ان کی جگہ پر عثمان قادر کو موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ دونوں ون ڈے میچز میں پرفارمنس نہ دینے والے آصف علی کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button