کھیل

فیملی ممبران کے کورونا میں مبتلاء ہونے کے بعد معروف بھارتی سپنر نے آئی پی ایل سے علیحدگی اختیار کرلی

فیملی ممبران کے کورونا میں مبتلاء ہونے کے بعد معروف بھارتی سپنر نے آئی پی ایل …

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث بھارتی سپنر  روی چندرن ایشون نے آئی پی ایل کے باقی میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔بھارتی سپنر کا کہنا تھا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ایشون کا مزید کہنا تھا کہ اگر چیزیں صحیح سمت میں گئیں تو میں آئی پی ایل دوبارہ کھیلنے کے بارے میں سوچوں گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button