پاکستان

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن وامان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مظاہروں میں تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن وامان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن وامان بحال رکھنے پرپولیس اوررینجرزکے افسروں اور جوانوں نے ہمت اوربہادری دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشدد کارروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button