تازہ ترین

قانون کی پاسداری ہرشہر ی پر لازم ہے، ریاست کے اندر ریاست کی اجازت نہیں دیںگے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ قانون کی پاسداری ہرشہر ی پر لازم ہے اور ریاست کے اندر ریاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فردوس عاشق اعوان نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ مذاکراتی ٹیم نے جو چیزیں اورپلان فائنل کیا ہے وہ شیئر کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، ہم مستقل حل کے لیے آگے بڑھیں گے، معاہدےکی شقیں ان کے علم میں ہیں مگر اعلان ان کا استحقاق نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا جب کہ جتھوں کےحملوں میں ذاتی دفاع کے دوران اگرکوئی واقعہ ہوا ہے تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہوا ہے لہٰذا نقصان کاازالہ کیا جائےگا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button