اہم خبریں

قومی اسمبلی میں قرار داد پیش ہونے کے بعد کالعدم ٹی ایل پی نے بڑا اعلان کردیا

قومی اسمبلی میں قرار داد پیش ہونے کے بعد کالعدم ٹی ایل پی نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد پیش کیے جانے کے بعد کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس کے بعد تنظیم کی جانب سے احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قرار داد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے ایوان میں آج کافی گرما گرم بحث ہوتی رہی ہے جس کے بعد قرار داد کو بحث کیلئے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

قرار دادکے متن میں کہا گیاہے کہ تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پرسیرحاصل بات کی جائے،تمام یورپین ممالک بالعموم اورفرانس کوبالخصوص معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیاجائے، فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے۔بین الاقوامی امورریاست کوطے کرنے چاہئیں،کوئی گروہ دباو¿نہیں ڈال سکتا، انتہائی حساس معاملہ ہے،اسپیشل کمیٹی ہونی چاہیے، معاملے کواجتماعی طورپرعالمی فورمزپراٹھایاجائے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button