کھیل

قومی ٹیسٹ سکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری

قومی ٹیسٹ سکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری

 لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے حوالے سےقومی ٹیسٹ سکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہتمام کھلاڑی کیمپ میں محنت کر رہے ہیں اورہم ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروارہے ہیں، امید ہے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تمام کھلاڑ ی اچھا پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا پہلے کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا اور ٹریننگ کیمپ کے دوران ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ 

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button