کھیل

قومی کرکٹ ٹیم  کابابر اعظم کے نمبر ون بننے پر جشن پاکستان کرکٹ بورڈ نے  ویڈیو جاری  کردی

قومی کرکٹ ٹیم  کابابر اعظم کے نمبر ون بننے پر جشن، پاکستان کرکٹ بورڈ نے …

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کا نمبر ون بلے باز بننے کا جشن کیک کاٹ کر منایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس حوالے سے ویڈیو بھی شئیر کی گئی گئی جس میں بابر اعظم کو کیک کاٹتے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کو کیک کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا وہ اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفرازا حمد  اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button