اہم خبریں

لائیو اپ ڈیٹس جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کا شاندار آغاز

لائیو اپ ڈیٹس، جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان ، تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی …

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ اوورز کے اختتام کے بعد بغیر کسی نقصان کے52 رنز بنالیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ایڈن مارکرم 15گیندوں پر28 اور میلان15 گیندوں پر22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تین جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستا  ن نے شرجیل خان کی جگہ فخرزمان ،عثمان قادر کی جگہ آصف علی اور محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لوبے کی جگہ تجربہ کار بلے باز وینڈرسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریںکھیل




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button