کھیل

لائیو اپ ڈیٹس جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

لائیو اپ ڈیٹس، جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر36 رنز بنالیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میلان19 گیندوں پر23 جبکہ وینڈرسن چھ  گیندوں پر دو رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی  اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز ایڈن مارکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔چوتھے اور آخری ٹی 20میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اور تیسرے ٹی 20میچ کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،ہینڈرکس اور ویجلون کی جگہ ملڈر اور فورٹین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریںکھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button