کھیل

لائیو اپ ڈیٹس جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

لائیو اپ ڈیٹس، جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان، پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا …

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پانچ اوورز کے بعد پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 25رنز بنائے ہیں۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کے لیے مفید ثابت نہ ہوا، پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر اوپننگ بلے باز محمد رضوان آؤٹ ہوگئے،ان کی وکٹ سپن باؤلر لنڈے نے حاصل کی۔تیسرے اوور میں پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا  اور اوپننگ بلے باز شرجیل خان بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لنڈے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اسو قت پاکستانی کپتان بابر اعظم چھ  اور محمد حفیظ10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے دوسے ٹی 20 میچ کے لیے  دو تبدیلیاں کی  ہیں۔ فخر زمان کی جگہ پر شرجیل خان جبکہ حارث رؤف کی جگہ پر محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔پاکستانی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی،عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وہی گیارہ کھلاڑی دوسرے ٹی 20 میں کھیلیں گے جنہوں نے پہلے ٹی 20میچ میں حصہ لیا تھا۔

مزید :

کھیلاہم خبریں




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button