کھیل
لاہور قلندر کے فاسٹ باؤلر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے فاسٹ باؤلراحمد دانیال کی موٹرسائیکل گلشن اقبال پارک سے چوری کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احمد دانیال سیر کرنے کے لیے اقبال ٹاؤن کے علاقہ گلشن اقبال پارک آئے تھے اس دوران پارک کے باہر کھڑی ان کی موٹرسائیکل کو نامعلوم ملزم نے چوری کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جلد ہی ملزم کو ٹریس کرکے موٹرسائیکل کو برآمد کرلیا جائے گا۔