پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو مریم نواز کی گرفتاری کے متعلق بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جاتی عمرہ اراضی کیس میں نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے 10 سے روز قبل آگاہ کرنے کاحکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاتی عمرہ اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر فیصل بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔یب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے اور اس حوالے سے 10 اپریل کو جواب جمع کرایا گیا ہے۔

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب کو پابند کیاجائے کہ وارنٹ جاری کرنے سے 10 روز قبل اطلاع کی جائے، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اعظم نذیر کو اطلاع کردی جائےگی۔

عدالت نے اعظم نذیر کو ہدایت کی کہ وارنٹ کے اجرا پر آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری سے دس روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button