کار و بار

مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ترسیلات زرگزشتہ ماہ سے 20 فیصد زیادہ اور مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 21 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہو گئیں اور جون مالی سال 2020 کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے انہوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button