تازہ ترین

محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے ناہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاہدے کا ڈاکیومنٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروایا گیا۔

سابق چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ میں نے نیب میں دستخط کے لیے ہمیشہ سبز رنگ کا استعمال کیا، براڈ شیٹ معاہدے کی فائل سے لگتا ہے کہ وہاں زرد رنگ استعمال کیا گیا۔

محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا مجھ سے معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے معاہدے کی فائل چھپائی، معلوم نہیں کہ طارق ملک اور غضنفر صادق براڈ شیٹ یا انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے 1999 سے پہلے جڑے تھے یا بعد میں۔

ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کس نے ان طارق ملک اور غضنفر صادق کو مجھ سے متعارف کروایا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button