کھیل

محمد رضوان کو رواں سال بہترین کارکردگی کا بڑا انعام مل گیا

محمد رضوان کو رواں سال بہترین کارکردگی کا بڑا انعام مل گیا

برطانیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پروذڈن کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔

وذڈن کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ نگلینڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔ وذڈن کی جانب سے اس سال کے لیے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہیں،اس لسٹ میں کسی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 40 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان سے قبل 18پاکستانیوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔

گزشتہ سال شان مسعود اور بابر اعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم  میں شامل کیا گیا تھا۔محمد رضوان سے قبل فضل محمود، مشتاق احمد، آصف اقبال، حنیف محمد،ماجد خان،ظہیر عباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک وقار یونس ، وسیم خان، سعید انور، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، یونس خان اور مصباح الحق یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button