کھیل

محمد عامر کی سالگرہ آئی سی سی اور سرفراز احمد کی منفرد طریقے سے مبارکباد

محمد عامر کی سالگرہ ، آئی سی سی اور سرفراز احمد کی منفرد طریقے سے مبارکباد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر آج 29 سال کے ہوگئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے فاسٹ باؤلر کو منفر د انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی گئ ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے 147 میچز کھیلنے والے فاسٹ باؤلر  کی تین مختلف تصاویر کو یکجا کرکے ایک تصویر کی شکل دی گئی ہے ،جس کو فاسٹ باؤلر نے خود بھی پسند کیا ہے۔ٹویٹ کے مطابق محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک میچ کے دوران پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے نوجوان باؤلر ہیں اور وہ ٹی 20 ورلڈ چیمپیئن  اور چیمپیئن ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

سرفراز احمد نے ٹویٹر پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ سالگرہ مبارک ہو بابو ہمیشہ خوش رہیں‘۔ سرفراز احمد کے مبارک باد کے پیغام پر محمد عامر نے لکھا ہے کہ ’ شکریہ بابو‘

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button