اہم خبریں

مریم نواز کی طبیعت پھر خراب گلے میں شدید درد ڈاکٹر ز نے کورونا ٹیسٹ تجویز کردیا

مریم نواز کی طبیعت پھر خراب، گلے میں شدید درد، ڈاکٹر ز نے کورونا ٹیسٹ تجویز …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر خراب ہو گئی، گلے میں درد کی شدت بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے اور ان کا گلے کا انفیکشن بڑھ گیا ہے، ڈاکٹر زنے مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ تجویز کیاہے، لیگی رہنما نے ڈاکٹرز کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کروالیاہے اور رپورٹ کاانتظار ہے۔لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کاکہناہے کہ مریم نواز صحت بہتر ہونے پر ہی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز چند روز سے علیل ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے معائنے کیلئے لندن سے پاکستان آئے ہوئے ہیں ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہوراہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button