اہم خبریں

مریم کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کیس لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور

مریم کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کیس، لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کے کیس میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کے معاملے میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جاوید لطیف پر مریم نواز کی پیشی پر نیب بیوروپر حملہ کرنے کا الزام ہے ،جاوید لطیف کی طرف سے فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،انسداددہشتگدی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔

جاوید لطیف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نیب پر کسی قسم کا حملہ یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمہ میں درخواست منظور کرے 

عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے جاوید لطیف کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button