تازہ ترین

مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکار صحن مطاف میں تعینات

مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

صحن مطاف میں مامور خاتون اہلکار کی تصویر سعودی وزارت داخلہ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار ، خواتین عمرہ زائرین کو رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیاجاچکاہے۔

مسجد الحرام میں فرائض نبھاتی خاتون اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صحن مطاف میں ڈیوٹی نبھاتی خواتین اہلکار کو سراہا جا رہا ہے۔


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button