فن فنکار

معروف فوک گلوکار شوکت علی جہان فانی سے کوچ کر گئے

پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے۔

گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے اور ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔

یاد رہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق شوکت علی کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، گذشتہ روز شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے بتایا تھا کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹرز تقریباً جواب دے چکے ہیں۔

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے،انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store


Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button