کھیل

معرو ف کھلاڑی پر شادی کا جھانسہ دے کر بیٹی پیداکرنے اور پھر غائب ہوجانے کا الزام لگ گیا

معرو ف کھلاڑی پر شادی کا جھانسہ دے کر بیٹی پیداکرنے اور پھر غائب ہوجانے کا …

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتو ن نے معروف برطانوی فٹ بالر پر شادی کا جھانسہ دے کر بیٹی پیدا کرنے اور پھر غائب ہو جانے کا الزام عائد کر دیا۔

 میل آن لائن کے مطابق اس فٹ بالر کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا گیا جس پر33سالہ جیکولین سوزا نامی اس خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ فٹ بالر کے ساتھ اس کی 2018ءمیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ خاتون کو ہر وقت میسجز کرتا رہتا تھا اور بالآخر وہ دونوں ایک ہوٹل میں پہلی بار ملے۔ جیکولین کا کہنا تھا کہ ”فٹ بالر نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا اور میں اس کے جھانسے میں آ گئی مگر پھر اس نے میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے ایک اور لڑکی سے شادی کر لی۔ اس کے شادی کر لینے پر میں نے اس کے ساتھ 2سالہ تعلق ختم کر دیا تاہم تب تک میں حاملہ ہو چکی تھی۔“

رپورٹ کے مطابق دو سال کے تعلق کے دوران جب جیکولین حاملہ ہوئی تو فٹ بالر نے کہا کہ وہ اسے کے ساتھ ’فنانشل ڈیل‘ کرے گا لیکن جب آج سے 9ماہ قبل ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو فٹ بالرنے اچانک رابطہ ختم کر دیا۔ اس ڈیل کے تحت جیکولین نے اپنے بچے کے باپ کی شناخت ہمیشہ کے لیے مخفی رکھنی تھی۔ جیکولین نے بتایا کہ اس نے فٹ بالر کے کلب کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ 

جیکولین کا کہنا تھا کہ ”اس آدمی نے میرے حاملہ ہونے کی خبر سن کر جس برے روئیے کا اظہار کیا، اس پر میں حیران تھی۔ حالانکہ وہ اکثر بچہ پیدا کرنے کے بارے میں باتیں کیا کرتا تھا لیکن اس نے تو میرے ساتھ شادی ہی نہ کی۔اس کے شادی کر لینے پر جب میں نے اس سے تعلق ختم کیا تو ہم اس بات پر رضامند ہوئے کہ وہ بچے کی زندگی میں شامل نہیں رہے گا اور اس کی پرورش میں اکیلے کروں گی تاہم اسے مالی طور پر میرا ہاتھ بٹانا تھا لیکن وہ بچہ پیدا ہونے کے بعد اس سے بھی مکر گیا اوریکسر رابطہ ہی ختم کر دیا۔“ 

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button