اہم خبریں

 ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

 ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان بھر میں لوگ عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج نماز فجر کے بعد سے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضہ کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیے ہیں۔

دوسری جانب بعض مقامات سے اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائے جانے سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button