اہم خبریں

میرپور میں کار حادثہ رکن اسمبلی سمیت 5 افراد جاں بحق

میرپور میں کار حادثہ، رکن اسمبلی سمیت 5 افراد جاں بحق

میر پور( ڈیلی پاکستان آن لائن) میرپور آزاد کشمیر میں پتن کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے رکن صغیر چغتائی بھی شامل ہیں ۔حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنےوالے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و نامزد امیدوار اسمبلی تحریک انصاف ایل اے 22 سردار صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن پل سے کچھ فاصلے پر سامنے سے آنے والی ایک مہران کار سے ٹکرانے کے بعد دریا جہلم میں گر گئی ہے۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونےو الوں میں  سردار صغیر چغتائی بھی شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button