پاکستان

نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی صحت بارے دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی ایک دوسرے کو رمضان کی بھی مبارک باد دی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

اطلاعات ہیں کہ نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا پر چھوڑ دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ پر پوری طرح اعتماد ہے ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔

ن لیگ کے تاحیات قائد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button